www.jamia.com.pk

INTRODUCTION تعارف

Jamia Ghausia Razavia الجامعة الغوثية الرضوية

جامعہ غوثیہ رضویہ یکم نومبر ۲۰۱۰ء کو حضرت علامہ مفتی ابو الضیاء محمد فرحان قادری صاحب نے اپنے دوست حضرت علامہ قاری حافظ عبد الرحیم قادری صاحب کی کاوشوں اور مدد کے ذریعہ الیاس مسجد، گھانچی پاڑہ میں قائم کیا اور تب ہی سے جامعہ نے اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز شروع کردیا۔ بعد ازاں حضرت علامہ مفتی محمد سجاد عثمان قادری صاحب بھی جامعہ میں بطور مدرّس شامل ہوئے اور انتظامیہ کا حصہ بن گئے۔

جامعہ کا اصل مقصد مسلمانوں میں درسِ نظامی (عالم کورس) کی تعلیم دینا ہے۔ اس کے ساتھ جامعہ نے مختلف کورسز بھی منعقد کئے جیسے عربی تکلم (بول چال) کا کورس، کمپیوٹر کورس (خاص طور پر طلبائے علمِ دین اور علمائے دینِ متین کے لئے تاکہ ان کی فتاویٰ تحریر کرنے کتب لکھنے اور ان پر تحقیق میں معاون ہو)۔

جامعہ نے مختلف مواقع پر مختلف اہم موضوعات پر اجتماعات بھی منعقد کئے ہیں جن میں مقتدر علمائے اہلسنت تشریف لا کر عوام اہلسنّت کی دینی، اخلاقی اور معاشرتی تربیت فرماتے رہے۔ دروس کے لنک پر ویڈیوز ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

جامعہ کے ماتحت ایک دار الافتاء بنام دار الإفتاء الضيائية بھی قائم ہے۔ جہاں مفتیانِ کرام اہلِ اسلام کی زبانی اور تحریری (فتاویٰ کی) صورت میں شرعی رہنمائی فرماتے ہیں۔

درسِ قرآن

جامعہ کے ماتحت ہر انگریزی ماہ کے دوسرے ہفتے (سنیچر) کو جامعہ مسجد عظیم پلازہ، گارڈن ویسٹ میں بعد نمازِ عشاء درسِ قرآن منعقد ہوتا ہے۔

فقہی مذاکرہ

دار الإفتاء الضيائية کے ماتحت ہر انگریزی ماہ کے چوتھے ہفتے (سنیچر) کو جامعہ مسجد عظیم پلازہ، گارڈن ویسٹ میں بعد نمازِ عشاء سوال جواب کا سلسلہ بنام فقہی مذاکرہ منعقد ہوتا ہے جس میں بالمشافہ (لائیو) لوگوں کے شرعی مسائل کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔

Jamia Ghausia Razavia was established by Mufti Abuz Zia Muhammad Farhan Qadri with help and cooperation of his friend Hazrat Allama Qari Hafiz Abdur Raheem Qadri on 1st November 2010 and started their educational activities at Jama Masjid Ilyas, Ghanchi Para, Karachi-Pakistan. Afterwards Mufti Muhammad Sajjad Usman Qadri also joined Jamia as teacher (Mudarris) and became a part of the Management.

The main purpose of Jamia is to educate Muslims, DARS E NIZAMI (Aaalim Course). In addition of this, Jamia also conducted other courses like ARABIC SPEAKING COURSE, COMPUTER COURSES (Special course to educate Islamic Students and Ulama use of computers for writing Fatawas, Books etc).

Jamia Ghausia Razavia also held various CONGREGATIONS on different occasions on Special Topics. Videos can be watched in Duroos section.

Jamia is also running a DAR UL IFTA named Dar al Ifta Az Ziaia دار الإفتاء الضيائية. People contact Muftian e Kiraam for their Sharai problems' soulutions verbally and in writing (Fatawa).

DAR E QURAN

- on every 2nd Saturday of Calendar month after Isha Prayer, Dars e Quran is held under supervision of Jamia at Azeem Plaza Masjid Garden West Karachi-Pakistan.

FIQHI MUZAKARA

- A live and face to face Question/Anwer session at Azeem Plaza Masjid, also held under suprvision of Dar al Ifta Ziaia on every 4th Saturday of Calendar month after Isha Prayer to solve people Sharai problems.